
Hadith #1001
Urdu (اردو)نبی اکرم، رسول معظم ﷺ کا نسب شریف حضرت سیدنا محمد ﷺ بن عبد الله بن عبد المطلب بن ہاشِم بن عبدِ مَناف بن قُصَی بن کِلاب بن مُرّہ بن کعب بن لُؤَی بن غالب بن فِہْر بن مالک بن نَضْر بن کِنانہ بن خُزیمہ بن مُدرِکہ بن اِلیاس بن مُضَر بن نِزار بن مَعَد بن عَدْنان (رحمة الله تعالى عليهم اجمعين)۔ حضور تاجدارِ رِسالت ﷺ کا نسب شریف حضرت عدنان تک متفق علیہ ہے مگر اُس سے آگے تعداد اور ناموں میں اختلاف ہے۔
Reference: (صحيح البخاري، كتاب مناقب الأنصار، باب مبعث النبي صلى الله عليه وسلم)